the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جو کہ 24 گھنٹوں کے دوران صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں میں شامل بھارت میں صحافی کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع سیوان میں ہندی زبان کے ایک روزنامہ "ہندوستان" کے بیورو چیف راج دیوو رنجن اپنے موٹر سائیکل پر محو سفر تھے کہ جمعہ کو دیر گئے نامعلوم مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔

تاحال اس قتل کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے اور پولیس کے مطابق وہ رنجن کے پیشہ وارانہ امور سمیت تمام پہلوؤں سے اس قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بہار سے ملحقہ ریاست



جھارکھنڈ میں جمعرات کو دیر گئے ٹی وی چینل کے ایک صحافی اکلیش پرتاپ سنگھ بھی اسی طرح نامعلوم مسلح افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اکلیش کے قتل کے بعد ان کے لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بھارت کا شمار صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین سمجھے جانے والے ملکوں میں ہوتا ہے جہاں صحافتی تنظیموں کے بقول اس شعبے سے وابستہ افراد کو پولیس، سیاستدانوں اور جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔

گزشتہ سال جون میں ریاست اترپردیش میں ایک صحافی پٹرول چھڑک کر نذر آتش کیا جا چکا ہے جب کہ اکتوبر میں اسی ریاست میں ٹی وی چینل سے وابستہ ایک صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کیا جا چکا ہے

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.